پنجاب اوراسلام آباد میں تعینات پاک فوج کے دستوں کو واپس بھجوانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب سے فوج کی واپسی سے متعلق صوبائی حکومت وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی۔اسلام آباد میں تعینات پاک فوج کے دستوں کو بھی واپس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وفاقی حکومت کومراسلے کے ذریعے فوج کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق پنجاب میں امن وعامہ کی صورتحال کنٹرول ہونے پرفوج کوواپس بھجوایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے 10 مئی کو آرٹیکل 245کے تحت فوج طلب کی تھی، پنجاب میں امن وعامہ کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج کو بلوایا گیا تھا۔ فوج کی 10 کمپنیز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی تھیں دوسری جانب امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر اسلام آباد میں تعینات پاک فوج کے دستوں کو واپس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد میں وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کردیا۔

Next Post

بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا گرفتار

Sat Jun 10 , 2023
کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے ملزم کو سکھر سے گرفتار کرلیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔حکام کے مطابق لاڑکانہ کے باشندہ ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے فیس بک […]