ملتان: ملتان میں سوائن فلوسے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیاجبکہ مجمو عی تعداد تین ہوگئی۔ملتان میں ناقص سہولیات کی وجہ سے نرسوں نے کام نہ کر نے کی دھمکی دے دی ہے ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے سوائن فلو میں مبتلا چودہ مریضوں کو نشتراسپتال میں داخل کیا جاچکا ہے۔جاں بحق ہو نے والے شخص محمودالحسن گذ شتہ کچھ دنوںسے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ جاں بحق ہو نے والوں کی مجموعی تعداد تین ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نشتراسپتال کے سوائن فلو وارڈ میں ناقص انتظامات کی وجہ سے ایک نرس اور ڈاکٹر بھی اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جس پر پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجاً کام نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف کو وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کا بندوبست کیا جائے۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے اینٹی وائرل اور ٹیمی فلو ادویات اسپتالوں کو فراہم کردی ہیں۔
Next Post
مشرف کے وکلا کو طالبان کا دھمکی آمیز خط مو صول
Wed Mar 5 , 2014
اسلام آباد: مشرف کا غدا ری کیس لڑنے والے تین وکلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں طالبان کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جبکہ کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے […]
