ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میران شاہ،سکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں میں جھڑپ، 3جوان شہید، تین دہشتگردہلاک

میران شاہ/راولپنڈی (پی پی آ ئی) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 3 جوان شہید جبکہ تین دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔شہدا میں 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، 26 سالہ سپاہی نسیم اور 22 سالہ سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔