پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز پیٹرسن کی وائرل انفیکشن میں مبتلاءہونے کے بعد آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بلے باز پیٹرسن کا حال ہی میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق پیٹرسن وائرل انفیکشن میں مبتلاءہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز کوسٹن ڈی کوک کو شامل کیا گیا ہے تاہم تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔
Next Post
ریو اوپن ٹینس : رافیل نڈال ، ٹومی روبرڈو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Fri Feb 21 , 2014
ریو ڈی جنیرو: عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ٹومی روبرڈو ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں سپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن کھلاڑی البرٹو مونٹنس کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔دفاعی چیمپئن رافیل نے البرٹو کو ایک گھنٹے اور چودہ منٹ کے مقابلے […]
