نواز شریف کے دور میں کشمیر کو سڑکوں، ترقیاتی منصوبوں اور بااختیار نظام ملا:سینئر وزیر پنجاب

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے فیلکس پلاسنشیا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

سمندری شعبے کی اصلاحات اور بندرگاہ کی کارکردگی: کراچی بندرگاہ کی عملی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام’ کے چیئرمین کی یو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران پروازوں کو ملتان اور لاہور ائیرپورٹ کی جانب موڑا جائیگا

کراچی (پی پی آ ئی) شہر قائدکراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے دوران پروازوں کو ملتان اور لاہور ائیرپورٹ کی جانب موڑا جائیگا۔پی آئی اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران پروازوں کو ملتان اور لاہور ائیرپورٹ کی جانب موڑا جائیگا۔ذرا ئع کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی شدت برقرار ہے تاہم کراچی سے 760 کلو میٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ 14 جون کی صبح تک طوفان کا سسٹم شمال کی جانب بڑھے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں 13 سے 17 جون تک بارشیں متوقع ہیں جبکہ کراچی میں 13 سے 16 جون تک بارشوں کا امکان ہے۔