کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں سمندری طوفان کے زیر اثر گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

کراچی(پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے زیر اثر کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ذرا ئع کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتا یا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، خشک اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور سائیکلون کے قریب آنے پر گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم رہنے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے باعث ماہرین صحت نے لوگوں کو خاص احتیاط کرنے کی تجویز دی ہے۔