کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت

لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ملتان جانے سے پہلے ماڈل ٹاؤن پہنچیں جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی۔مشاورتی بیٹھک میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ بھی موجود تھے جبکہ معاون خصوصی وزیراعظم ملک احمد خان بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔مشاورتی بیٹھک میں شہباز شریف نے بجٹ، مہنگائی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کی۔