شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ساڑھے 7 لاکھ افغان مہاجرین کا رجسٹریشن کی تجدید نہ کرائے جانے کا انکشاف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان میں موجود ساڑھے 7 لاکھ افغان مہاجرین کا رجسٹریشن کی تجدید نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لاکھوں افغان مہاجرین کہاں گئے؟ کھوج شروع کر دی گئی۔نادرا اور ایف آئی اے میں موجود افغانیوں کا ڈیٹا تھانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ نے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ حکام کے مطابق گرفتار کرنے والی پولیس افغان مہاجرین کو خود سرحد پر لے جا کر بے دخل کرے گی۔خیال رہے کہ 2006سے 2023 تک 35 لاکھ 7 ہزار 295 افغانیوں نے رجسٹریشن کرائی، نادرا ریکارڈ کے مطابق 13لاکھ 3 ہزار 636 افغان شہری وطن واپس گئے تاہم 7 لاکھ 42 ہزار 942 افغان شہری رجسٹریشن کی تجدید کرانے نہیں آئے۔اعداد وشمار کے مطابق قانونی پروف آف رجسٹریشن رکھنے والوں کی تعداد 14 لاکھ 60 ہزار 717 ہے۔ حکام کو غائب ہونے والے افغان شہریوں کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔