سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

اسلام آباد (پی پی آئی) 9 مئی جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی کا رہائشی ہے،سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق شرپسند راجہ دانش لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اکساتا رہا اور مونوگرام کو توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہو گیا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھراواور پٹرول بم پھینکنے میں بھی صف اول میں رہا۔شرپسند راجہ دانش وحید کی شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔

Next Post

مونس الٰہی، اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی بینکنگ کورٹ سے 16 جون تک ضمانت منظور

Mon Jun 12 , 2023
لاہور(پی پی آئی)بینکنگ کورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظورکرلی۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں بینکنگ کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت […]