پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیریاں شریف میں عرس بعد واپس جانے والی زائرین کی بس کھائی میں گر گئی، 9 افراد جاں بحق

کوٹلی (پی پی آئی) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نیریاں شریف میں عرس کے بعد واپس جانے والی زائرین کی بس کوٹلی کے نواحی قصبے کرائی کے مقام پر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے ہے جو نیریاں شریف میں عرس کی تقریبات کے اختتام کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) میر پور منتقل کر دیا گیا ہے۔