امریکہ سے گزشتہ سال 68 پاکستانیوں سمیت 150 ممالک کے 72177 باشندے ملک بدر

نیویارک (پی پی آئی)) امریکہ نے گزشتہ سال مختلف جرائم میں 150 ممالک کے 72177 غیر ملکی باشندے امریکہ بدر کیے. 2022ء میں ایسے ملک بدر کیے جانے والوں میں 68 پاکستانی بھی شامل تھے. پی پی آئی کے مطابق موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے دور میں ڈیپورٹ کیے جانے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے. امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2020ء میں ایک لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو چراسی (185884) غیر ملکیوں کو امریکہ بدر کیا گیا. جبکہ اس کے مقابلے میں 2021ء صرف (59011) غیر ملکی ڈیپورٹ ہوئے. جبکہ 2022ء میں امریکہ بدر کیے جانے والوں کی تعداد (72177) رہی. 2020ء میں ڈیپورٹ کیے جانے والے پاکستانی باشندوں کی تعداد 207 تھی. جبکہ 2021ء اور 2022ء میں بالترتیب 68/68 پاکستانی ڈیپورٹ ہوئے. بھارت کے 2020ء میں (2312)، 2021ء میں 292 جبکہ 2022ء میں 276 افراد امریکہ بدر کیے گئے. امریکہ سے سب سے زیادہ تعداد میں ڈیپورٹ ہونے والے ممالک میں میکسیکو، السلوڈور، گوئٹے مالا، اور ہنڈوراس شامل ہیں.

Next Post

عثمان بزدار کیلئے استحکام پاکستان پارٹی میں کوئی جگہ نہیں: عون چوہدری

Mon Jun 12 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جماعت میں شامل نہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں […]