پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قریبی دوست صندل خٹک کی گرفتاری پر حریم شاہ کے آنسو چھلک پڑے

اسلام آباد(پی پی آئی)سوشل میڈیا پر متنازع شہر ت رکھنے والی صندل خٹک کو اپنی ہی قریبی دوست حریم شاہ کی قابل اعتراض ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر جب حراست میں لیا گیا تو حریم شاہ بھی وہیں موجود تھیں،اس موقع پر ان کی گفتگو کی دو مختلف شارٹ ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ایک ویڈیو میں حریم شاہ کوریڈور میں چلتی ہوئی آرہی ہیں اور آیت پڑھ کر سنا رہی ہیں، جب وہ آیت مکمل کرتی ہیں تو صحافی سوال کرتاہے کہ آپ اتنی قریبی دوست تھیں، آج وہ گرفتار ہو گئیں تو آپ کے کیا جذبات ہیں؟ حریم شاہ نے صحافی کا سوال سن کر جواب دینے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور رو پڑیں۔ اس کے بعد ایک اور ویڈیو وہ ممکنہ طور پر اپنے وکیل کے ہمراہ ہیں اور ان سے سوال کیا جاتاہے تو وہ کہتی ہیں کہ ”میں ابھی ذہنی طور پر دباؤ میں ہوں“۔ صحافی کہتاہے کہ ذہنی حالت کو درست کرنے کیلئے آپ ایک سوال کا جواب دیں، کیا آپ کے پاس مولانا فضل الرحمان کی کوئی ویڈیو ہے؟ حریم شاہ اس سوال کے جواب میں کہتی ہیں کہ ”چھوڑیں اس بات کو، پی ٹی آئی اور عمران خان زندہ باد، ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کروں گی، ہمیں اس وقت عمران ریاض کیلئے آواز اٹھانے کی ضرور ت ہے