پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی گرفتار

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر وزیر علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس سے گرفتار کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں علی افضل ساہی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔علی افضل کے وکیل کے مطابق علی افضل ساہی جج جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت نے عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی تھی۔وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت سے واپسی پر علی افضل ساہی کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب گزشتہ دنوں لاہور کی خصوصی عدالت نے ترقیاتی فنڈز میں مبینہ کرپشن کے کیس میں علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت کی توثیق کی تھی۔