پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے پی، بلوچستان پولیس کو بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنیکاحکم

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس کو بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس سے مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔آئی جی اسلام آباد نے تحریری رپورٹ میں بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔بشری بی بی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے، شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے، عدالت بشریٰ بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔