پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔ سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل کردیا، عدالت نے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سیکریٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کی انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، اپیل میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی کو فریق بنایا گیا تھا۔اپیل میں اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ 28 مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 ممبران کے درست استعفے منظور کئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق 17 جنوری کو باقی ممبران کے استعفے منظور کئے۔اپیل میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا، عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کرکے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کی رکنیت بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔