ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بپر جوائے، کراچی کے ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار میں تیزی، سمندر کی طرف جانے والے راستے بند

کرا چی(پی پی آ ئی)کراچی میں ساحل سمندر کے قریب واقع رہائشی علاقوں کو رضاکارانہ طور پر محفوظ مقامات پر جانے کی درخواست کی گئی ہے، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک صورتحال معمول پر نہیں آجاتی رہائشی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اٹھارٹی کے فیز 5، فیز 6 اور فیز 8 کے رہائشی افراد کو افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی قیمتیں اشیا کو گھروں کے بیسمنٹ سے نکال لیں اور چھتوں کی صفائی کر لیں، اس کے علاوہ لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ ضرورت کے تحت راشن اور فرسٹ ایڈ کٹس دستیاب رکھیں۔
دوسری جانب سمندر کے قریب ماہی گیروں کی بستیوں ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی اور چشمہ گوٹھ کے ماہی گیروں کے کھلے سمندر پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،دریں اثنا ساحل سمندر پر سمندر میں نہانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد سمندر جانے والے راستوں کو پولیس نے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا ہے۔طوفانی ہواؤں کے پیش نظر حکومت سندھ نے اونچی عمارتوں پر موجود بل بورڈ بھی ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔