روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی ایویشن ’گاکا‘ کے8رکنی سیکیورٹی وفد کی پاکستان آمد

لاہور(پی پی آئی)سعودی جنرل ایویشن ’گاکا‘ کا ایویشن سیکیورٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا۔ سعودی سول ایویشن کی سیکیورٹی ٹیم لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، ٹیم میں 8 ارکان پر شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق گاکا‘ سیکیورٹی اسسٹنٹ ٹیم نے لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ ٹیم کو ایئرپورٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ٹیم کی جانب سے اے ایس ایف، ائرلائینز، گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات، اسسمنٹ ٹیم کارگو ایجنٹس اور کیٹرنگ، سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والوں کے حفاظتی اقدامات کی افادیت کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ ٹیم اس دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈی جی سول ایویشن کا کہنا ہے کہ سعودی مہمانوں کو تمام ائیرپورٹس پرہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔