کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں

اسلام آباد (پی پی آئی)ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پرمبارک باد دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا، “مجھے روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی عوام روس اور صدر ولادیمیر پوٹن کے تئیں کتنی دلچسپی رکھتے اور احترام کرتے ہیں۔ گزشتہ ایک صدی کے تین چوتھائیوں میں ہمارے تعلقات میں مختلف مراحل آئے ہیں تاہم روس نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی لی ہے اور کسی بھی صورت میں اپنے وعدوں سے دست بردار نہیں ہوا۔” خیال رہے کہ پاکستان اور روس سرد جنگ کے زمانے میں سخت حریف رہے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ان کے دوطرفہ تعلقات نے مثبت رخ اختیار کیا ہے اور دونوں فریق ماضی کو دفن کرنے اور نئی حقیقتوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ممالک اپنی برسوں کی خاموش سفارت کاری کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ 1980میں اس وقت افغانستان میں جاری تنازع کے باوجود کراچی میں سب سے بڑی اسٹیل مل کی تعمیر میں سوویت ماہرین کی شرکت روس اور پاکستان کے درمیان دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ سرگئی لاوروف نے اختتام پر ”پاکستان روس دوستی زندہ باد” کا نعرہ بھی لگا یا۔