جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے نئے بجٹ پرتحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت کے پیش کردہ نئے بجٹ پرتحفظات کااظہار کر دیا، اور کہا ہے کہ بجٹ کے مسودے نے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا۔ذرا ئع کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پریزروئز نے اپنے ایک بیان میں نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو قرض پروگرام کی شرائط کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی سکیم ایک نقصان دہ مثال پیدا کرتی ہے۔ا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا عملہ استحکام برقرار رکھنے کے لئے پالیسیوں پر بات چیت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا گیا ہے، بجٹ میں نئے ٹیکس اخراجات کی طویل فہرست ٹیکس کے نظام کی شفافیت کو مزید کم کرتی ہے اور اس سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے درکار وسائل میں کمی آئے گی۔انہوں نے توانائی کے شعبے پر مالی دباؤ میں کمی کیلئے اقدامات پر زوردیا اور بجٹ کی منظوری سے پہلے اسے بہتر بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔واضح رہے کہ 9 جون کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔