جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بدین، طوفان کے باعث تیز ہوا کیساتھ بارش، 300 خاندان محفوظ مقام پر منتقل

بدین(پی پی آ ئی) سمندری طوفان کے سبب بدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، 300 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ساحلی پٹی بھگڑا میمن کے مقام پر بھی طوفانی بارش ہوئی ہے، موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب سمندری طوفان بپرجوائے کے آنے پر بدین کی ساحلی پٹی سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، سیرانی میں 300 خاندانوں کو سرکاری سکول میں منتقل کر کے انہیں راشن دیا گیا ہے۔پاک آرمی کے جوان گاوں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے، شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں رینجرز نے بھی مدد کی۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بروقت اس مصیبت سے نکالنے کے لئے ہم پاک فوج کے تہِہ دل سے شکر گزار ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان کے مرکز اور اطراف میں ہوا کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ طوفان کے مرکزکے اطراف سمندر میں شدید طغیانی ہے، اور طوفان کے مرکز کے گردلہریں 30 فٹ تک بلند ہورہی ہیں۔