ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تین سال سے سندھ اور بلوچستان کو زیادہ گرمی کا سامنا ہے

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کچھ دن قبل بپر جوائے کے رخ کا علم نہیں تھا، رات بھر مانیٹرنگ کی، شہر قائد میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ گورنمنٹ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 72 ہزار افراد کا انخلا ہوا، کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں، متاثرین کی علاقوں سے منتقلی کا عمل 4 راتیں اور 4 دن جاری رہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، 3 سال سے سندھ اور بلوچستان کو زیادہ گرمی کا سامنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ فی الحال ساحل پر نہ جائیں۔علاوہ ازیں شیری رحمان نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔