جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے اہم کردار کی نشاندہی

پشاور(پی پی آ ئی)ریڈیو پاکستان پشاور میں توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے اہم کردار کی نشاندہی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف خان مشتعل مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھے اور انھیں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کی ہدایت دیتے رہے۔ واقعے کے بعد سے سابق ایم پی اے موبائل فون بند کرکے روپوش ہیں۔پولیس کے مطابق آصف خان کیخلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کیخلاف درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 اور 10 مئی کو ملک گیر پْرتشدد مظاہرے کیے گئے۔ پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگادی تھی۔