سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، بجلی کی ترسیل متاثر

لاہور(پی پی آ ئی) لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، برسات کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔لاہور سمیت لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم سہانا ہوگیا اور گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آگئیں لیکن بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔بارش کی وجہ سے لیسکو کے 75 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے لیسکو فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاونے کہاہے کہ لاہور کے تمام علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ قرطبہ چوک میں 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کمشنر لاہور نے بارش کے بعد بحالی کے کاموں کے لئے متعلقہ محکموں کے حکام کو فیلڈ وزٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ واسا اور ایم سی ایل ڈی واٹرنگ مشینری کے ہمراہ کام شروع کریں۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔تیز بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور جہاں ترقیاتی کام چل رہے تھے وہاں بھی پانی جمع ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ کئی شہروں میں مون سون کی بارشوں سے قبل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سیوریج نالوں کی صفائی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔سیالکوٹ کے علاقے ویرو والا چیمہ ڈسکہ روڈ پر بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 7 سالہ عمیر، 5 سالہ زین، 12 سالہ محمد علی اور 30 سالہ شہناز، 24 سالہ شبانہ اور 17سالہ شازیہ شامل ہیں۔