اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کرا چی(پی پی آ ئی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ناہیدہ خان کا بین الاقوامی کریئر 14سال پر محیط رہا۔ناہیدہ خان نے 7 فروری 2009 میں سری لنکا کیخلاف پہلاون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔ ناہیدہ خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد خاتون کرکٹر ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔انہوں نے120 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے2014 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ناہیدہ خان نے50 اوورز کے3 ورلڈکپ اور4 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔