نئی دہلی: کرکٹ عالمی کپ 2015ءکے سفیر بریٹ لی نے نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر بیٹ لی نے کہا کہ ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچ سکتی ہے جس کے پاس برق رفتارباﺅلر ہوں گے۔ورلڈ کپ 2015ءکی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی،ورلڈ کپ کے سفیر بریٹ لی نے ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ ٹریک پر وہی ٹیم فائنل یا سیمی فائنل تک پہنچ پائے گی جس کے پاس 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے بولرز ہوں گے۔بریٹ لی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ سے نہ صرف اچھی انٹرٹینمنٹ دیکھنے کو ملتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بھی نکھر کر سامنے آتی ہیں۔
Next Post
گرایم اسمتھ ٹیسٹ کر کٹ کے سب سے بہترین کپتان ہیں: گیری کرسٹن
Fri Mar 7 , 2014
جو ہانسبرگ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی و کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ گرایم اسمتھ ٹیسٹ کر کٹ کے عظیم کپتان ہیں۔ گرایم اسمتھ کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ پر سابق کوچ کا کہنا تھاکہ اگر مجھے سے کوئی یہ سوال پوچھے کہ ٹیسٹ کر کٹ میں سب سے اچھا کپتان کو ن ہے تو میرا […]
