سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دفتر خارجہ کا کشمیریوں کی جائیداد ضبط کرنے پر تشویش کا اظہار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جائیداد ضبط کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حریت رہنما اکبر کی جائیداد ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روس سے خام تیل کی درآمد پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کیلئے اہم ہے۔ روسی خام تیل ملکی ضروریات پوری کرنیکی کوششوں کا حصہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور عراق کیدرمیان فیری سروس چلانے پر بات چیت جاری ہے۔ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاک ایران مذاکرات کیلئے سیکرٹری خارجہ تہران جارہے ہیں، ڈاکٹر اسد مجید خان ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ان کے خلاف پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔افغانستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے افغان عبوری انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔