سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شفاف قومی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے:سراج الحق

کرا چی(پی پی آ ئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میئر کرا چی کے الیکشن پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ شفاف قومی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔خیال رہے کہ غیر حتمی غیر سرکار نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب کو 173 ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکا امیدوار حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے۔پی ٹی آئی کے30سے زائد ارکان غیر حاضر رہے۔