بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایل 9: اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر

کراچی(پی پی آئی) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کربی کو کراچی کنگز کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا  اسٹیو کربی نا صرف زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں بلکہ اس کے ساتھ زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیولپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  اسٹیو کربی 17 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل اسٹیو کربی سمرسیٹ کاونٹی، ڈربی شائر کاونٹی کے بولنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاونٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر، اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔