موسیلے اوپن ٹینس:گائل مونفلز،فلپ کوبلشربر،گوفن کوارٹر فائنل میں

پیرس:سیکنڈ سیڈڈ فرانس کے گائل مونفلز اور تھرڈ سیڈڈ جرمنی کے فلپ کوہلشریبر نے موسیلے اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔مونفلز نے پولینڈ کے مائیکل پریزیسزنی کو 5-7اور1-6سے شکست دے دی،دوسرے میچ میں پولینڈ کے جرزی جانووک نے فن لینڈ کے جارکو نیرمینن کو 4-6اور4-6سے شکست دے دی۔جرمنی کے کوہلشربر نے اٹلی کے پاﺅلو لورینزو کو3-6اور5-7سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے جان لینارڈ نے فرانس کے جیرمی شاردے کو 7-6،3-6اور4-6سے شکست دے دی،بیلجین اسٹار گوفن نے جرمنی کے ٹابیاس کامکے کو1-6اور3-6سے باآسانی شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈڈفرنچ کھلاڑی جو ولفریڈ ٹی سونگا سے ہوگا۔

Next Post

سنگاپور گراں پری ریس:افتتاحی پریکٹس سیشن الینسو کے نام رہا

Fri Sep 19 , 2014
سنگاپور:ہسپانوی فارمولا ون ڈرائیور فرنانڈو الینسو نے سنگاپور گراں پری ریس کا افتتاحی پریکٹس سیشن جیت لیا۔ فرنانڈو الینسو نے سنگاپور کے مارینا بے اسٹریٹ میں منعقدہ ریس میں مقررہ فاصلہ ایک منٹ 49اعشاریہ صفر56میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، لیوس ہملٹن دس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور جرمنی کے نیکو روزبرگ بارہ سیکنڈ کے فرق سے تیسرے […]