سیمی فائنل میں ٹیم کی توقعات کے مطابق بیٹنگ ہوگی: ہاشم آملہ

ڈھاکا: جنوبی افریقی اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انڈیاکے خلاف سیمی فائنل میں ان کی بیٹنگ ٹیم کی توقعات کے مطابق ہوگی ۔ ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی جانب سے اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں، انھوںنے اب تک تین میچوںمیں 163رنز بنائے ہیں۔آملہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ میچ کی صورت حال کے مطابق کر تاہوں اور یہ منحصر کر تاہے کہ ٹیم کو کب کس طرح کی بیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آملہ بھارتی اسپنرز کے خلاف بیٹنگ کے لیے بھی پر عز م ہیں، ان کا کہناہے کہ ٹیم گروپ میچوں میں مشکل جیت کے بعد انڈیا کے خلاف اچھے نتیجے کے لیے پرعزم ہے۔

Next Post

طلبا کو کتابوں کی بروقت تر سیل یقینی بنائی جائے: جماعت اسلامی حیدرآباد

Thu Apr 3 , 2014
حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت نے کہاہے کہ تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجودصوبے کے لاکھوں طلبہ وطالبات نصابی کتب سے محروم ہےں ۔ سندھ ٹیکسٹ بورڈ جام شورو،محکمہ تعلیم دونوں صوبائی حکومت کے دائر ہ اختیار مےں ہےں اوراٹھارھویں ترمیم کے مطابق تعلیم جیسااہم شعبہ بھی صوبوں کوملنے سے سندھ حکومت کااختیار اور ذمہ داری […]