طلبا کو کتابوں کی بروقت تر سیل یقینی بنائی جائے: جماعت اسلامی حیدرآباد

حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت نے کہاہے کہ تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجودصوبے کے لاکھوں طلبہ وطالبات نصابی کتب سے محروم ہےں ۔ سندھ ٹیکسٹ بورڈ جام شورو،محکمہ تعلیم دونوں صوبائی حکومت کے دائر ہ اختیار مےں ہےں اوراٹھارھویں ترمیم کے مطابق تعلیم جیسااہم شعبہ بھی صوبوں کوملنے سے سندھ حکومت کااختیار اور ذمہ داری بڑھ گئی ہے ۔ہر سال کی طرح امسال بھی صوبے مےں تعلیمی عمل تاخیر کاشکارہوگیاہے ۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شور واور محکمہ تعلیم دونوں ادارے ہی مسلسل نااہلی اور کرپشن کامظاہرہ کررہے ہےں ۔موسم گرماکی جون جولائی کی تعطیلات کے بعدہی کتب کی فراہمی شروع ہوتی ہے جس سے سرکاری اسکولوں کے غریب لاکھوں طلبہ طالبات کوتعلیمی نقصان برداشت کرناپڑتاہے اور لاکھوں غریب طلبہ کوتعلیمی نقصان کاسامناکرناپڑتاہے ۔صوبائی حکومت تعلیم کے لیے نعرے لگانے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے تعلیم دشمنی ختم کرے اور بروقت نصابی کتابوں کی طلبہ تک ترسیل یقینی بنائے جائے تاکہ غریب طلبہ بھی تعلیم سے فیض یاب ہوسکیں ۔

Latest from Blog