میرپورخاص: تھر پا رکر کے بعد میر پو ر خاص میں بھی بچوں میں وبائی امراض پھو ٹ پڑے، مختلف امراض میں مبتلا 50 سے زائد بچوں کو سول اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھر پا ر کر کے بعد میر پو ر خاص ڈسٹر کٹ کے بچوں میں بھی وبائی امراض پھو ٹ پڑے، سول اسپتال میں اےک سال سے پانچ سال تک کی عمر کے 50 بچوں کو ایک ہی روز میں داخل کردےا گیا سول اسپتال میں داخل کئے جانے والے بچوں میں سانس ،نمونےا ،ڈائرےا سمےت دےگر بےمارےوں میں مبتلا بچوں کی اےک بڑی تعداد موجو د ہے ۔میرپورخاص سول اسپتال میں انتظامات کے فقدان کے سبب ایک ایک بیڈ پر چار چار بچوں کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ دواﺅںکی قلت اور سانس کے مر ض میں مبتلا بچوں کو انکیوبیٹر مشےن میں رکھنے کی سہولےات بھی موجو د نہےں ہے جبکہ اسپتال میں داخل بچوں میں تھر پا ر کر اور عمرکو ٹ سے آنے والے بچے بھی شامل ہےں جنھےں تھر پا ر کر اور عمرکو ٹ کے اسپتالو ں میںعلاج کی سہولےا ت فراہم نہ ہونے کے باعث سول اسپتال میر پو ر خاص میں داخل کیا گیا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول اسپتال میں بچوں کے علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہاں کے بچوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔
Next Post
مردوں کے مقابلے بھی 3سیٹس پر مشتمل ہونے چاہیں: ماریا شراپوا
Mon Mar 10 , 2014
لندن: روس کی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینڈ سلم میں ویمنز کی طرح مینز کے مقابلے بھی 3 سیٹس پر مشتمل ہونے چاہیں۔ 5 سیٹس میں جسم کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کے خیال میں مرد حضرات تھری سیٹس میں بھی بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ ٹینس کوئن ماریا شراپوا […]
