شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کے 10 مقبول سیاحتی ممالک میں پاکستان شامل نہیں

کراچی (پی پی آئی)ماسٹر کارڈ اکنامک انسٹی ٹیوٹ نے 2023 کے دوران سفری رجحانات کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 10 مقبول سیاحتی ممالک میں پاکستان شامل نہیں ہے حالانکہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان بالخصوص کراچی دنیا بھر کے سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں شامل تھے۔پی پی آئی کے مطابق برطانیہ، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور فرانس دنیا کے سب سے پسندیدہ سیاحتی ملکوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں سال رواں کے دوران مصر اور سعودی عرب دنیا کے 10 مقبول ترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔مصر ساتویں اور سعودی عرب 8 ویں نمبر پر ہے، سبق ویب سائٹ کے مطابق ماسٹر کارڈ کی رپورٹ میں توجہ دلائی گئی ہے کہ موجودہ مشکل بین الاقوامی معاشی صورتحال سے نمٹنے کے سلسلے میں نئے تجربات کا رجحان سر ابھار رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کورونا وبا کے بعد سیر و تفریح کی خاطر سفر کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ تفریحاتی سیاحت کے بعد سب سے زیادہ سفر برائے ملازمت کا سلسلہ آگے بڑھا ہے۔ 2022 کی دوسری ششماہی کے دوران اس حوالے سے جو اعداد وشمار ریکارڈ پر آئے ہیں وہ یہی بتا رہے ہیں کہ سفر برائے روزگار پہلے،تفریحاتی سیاحت دوسرے اور مذہبی سیاحت تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں بدھ مت،جین مت، سکھ اور ہندو دھرم کے مذہبی آثار ان کے ماننے والوں کی توجہ کھیچتے ہیں لیکن آنے والوں کی تعداد محدود ہے