اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ 9 مئی،سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات کا سلسلہ جاری

لاہور(پی پی آ ئی) سانحہ 9 مئی کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات جاری ہیں۔ زمان پارک میں ہوئی سازش کو سیاسی جماعت کے اپنے کارکنان نے بے نقاب کر دیا۔لاہور کے جناح ہاؤس شرانگیزی کی منصوبہ بندی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ہو چکی تھی۔پی ٹی آئی کارکن نے کہا ہے کہ یاسمین راشد اور اعجاز چودھری نے کارکنان کو جناح ہاؤس جانے کی ہدایت دی، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے ایک دن پہلے میٹنگ بلا کر انتشار کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا تھا۔کارکن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے پہلے ہی جناح ہاؤس پر حملے کا منصوبہ بنا لیا تھا، شرانگیزی کے بعد انہوں نے خود کو بچانے کیلئے ایجنسیوں پر الزام تراشی کی، وزارت عظمیٰ چھنتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اْگلنا شروع کر دیا تھا۔کار کا مزید کہنا تھا کہ جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے حسان نیازی بھی موجود تھے، انہوں نے کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کی۔