اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہریار آفریدی کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور پولیس کے حوالے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نو مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کے روبرو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی اور کہا شہریار آفریدی کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کرانی ہے۔ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب ویڈیوز سوشل میڈیا سے لی گئیں تو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے روسٹرم پر آکر کہا میرا بھائی فوت ہوا اور مجھے جنازے میں شریک نہیں ہونے دیا گیا، احتجاج کرنا میرا آئینی حق ہے، میں نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔وکیل کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو کمرہ عدالت میں ہی اہلخانہ سے ملنے کی اجازت دے دی، بعد میں شہریار آفریدی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔