اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور(پی پی آ ئی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے ذاتی وجوہات کے بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرا ئع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استعفیٰ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھجوادیا، ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کے بنا پر مزید فرائض ادا نہیں کرسکتا۔ شان گل 26 جون تک خدمات سرانجام دیں گے۔خیال رہے کہ رواں سال 17 فروری کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شان گل کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی باضابطہ منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسران کی برطرفیاں درست قرار دی تھیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے اس سے متعلق اپنا فیصلہ سنایا تھا۔