حیدرآباد: تھرمیں قحط کے باعث بچوں کی ہلاکت اورسندھ حکومت کی نااہلی کے خلا ف جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے پر یس کلب حیدرآبادکے سامنے مظاہرہ کیاگیا ۔ اس موقع پر ضلعی رہنمامسرورتھیبواوررحمن پیرزادونے کہا کہ تھرمیں قحط سالی کے سبب ڈیڑھ سو سے زائد بچے جاںبحق ہو ئے ہیں لیکن حکومت سندھ کے مشیروںاور وزیروں کی خاطر تواضع بروسٹ سے کیاجارہا ہے ،انھوں نے کہا کہ پی پی کے وزیر اورمشیر کرپشن میں لگے ہو ئے ہیں دسری جانب تھرمیں بے شمار انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک قدرتی وسائل سے مالاہے لیکن اس ملک کے مکین بھوک سے مر رہے ہیں ،انھوں نے وفاقی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر تھر کے متاثرہ افراد کی مددکریں ۔
Next Post
نارتھ کراچی میں کارکن کے قتل کی سخت مزمت کرتے ہیں: ایم کیو ایم زونل انچارج حیدرآباد
Tue Mar 11 , 2014
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نویدشمسی و اراکین زونل کمیٹی نے نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173 کے کارکن عطر حسین رضوی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ، اپنے مشترکہ مذمتی بیان کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے […]
