چیئرمین پی ٹی آئی امریکہ، بھارت کا ایجنٹ تھا: وفاقی وزیر تعلیم کا دعویٰ

لاہور (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نیدعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکہ، بھارت کا ایجنٹ تھا، وہ آج بھی انہی کے پیچھے ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسٹیبلیشمنٹ نے نوازشریف کو سی پیک کے بدلے تاحیات نا اہلی کی سزا دلوائی۔ امریکی حکم پر عمران خان نے پاکستان کی ترقی کے منصوبے روک دیئے۔ بھارت عمران خان کی پاکستان دشمن خدمات پر اسے سلام پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت 70 سال میں پاکستان کا جو نقصان نہ کر سکا وہ بھارتی ایجنٹ نے کر دکھایا۔

Next Post

ن لیگ کا بجٹ پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

Sun Jun 18 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)مسلم لیگ ن نے بجٹ پر حکمران اتحاد میں شامل اہم جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں اتحادی جماعتوں کے وزراپر مشتمل وفود کے مذاکرات آج وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ سندھ حکومت کو […]