‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی الیکشن،جماعت اسلامی کا 23 جون کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی کے انتخابات میں دھانلی کے خلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر 23 جون کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ کراچی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کر دیا ہے، پیپلز پارٹی والوں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی خواہش تھی کہ کراچی کا میئر ایک جیالا ہونا چاہیے۔ انھوں نے الزام عائد ہے کہ ’یہ اغوا برائے تاوان کی طرح کارروائی کی گئی ہے۔ سوا تین کروڑ کی آبادی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔بلاول بھٹو کہتا ہے کہ ہم نے ایک مذہبی جماعت کو شکست دی ہے۔سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ کراچی والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے کراچی کے حقوق اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔