جنگی جہاز پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان کی بحری قوت میں اضافہ، چین کے تیار شدہ دو بحری جنگی جہاز پی این ایس شاہجہان اور پی این ایس ٹیپو سلطان پاک بحریہ میں شامل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پی این ایس شاہجہان کراچی پہنچ چکا، پی این ایس ٹیپو سلطان چند روز میں کراچی پہنچ رہا ہے، طغرل کلاس جنگی جہازوں پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہو گی۔پاک جین دوستی اور دوطرفہ دفاعی تعاون میں وسعت کی کلیدی مثال پاک بحریہ کے بیڑے میں مزید دو 054 ایلفاپی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت آئندہ ماہ متوقع ہے،دونوں 054 ایلفا پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت سے چین سے 4 جہازوں کا حصول مکمل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق جنگی جہاز 134 میٹر لمبے، 4 ہزار ٹن وزنی، 27 ناٹس رفتار کے حامل کلیدی اضافہ ہیں، میزائلز کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث طغرل کلاس جنگی جہاز دشمن کے خلاف انتہائی مہلک ہیں۔طغرل کلاس جنگی جہاز سطح سے سطح اور فضامیں مار کرنے والے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہیں، جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام سے کثیرالجہتی خطرات سے بیکوقت نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان صلاحیتوں کے باعث جنگی جہاز اہداف کو سطح، فضا، زیر آب، زمین پر تباہ کر سکتے ہیں۔پاک بحریہ کے طغرل کلاس 054 ایلفاپی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس جدید ریڈارز، سونار، سینیسرز، ہیلی کاپٹر ہنگر سے لیس ہیں، پی این ایس طغرل اور تیمور قبل ازیں 2021اور 2022 میں پاک بحریہ کا حصہ بنے تھے۔

Next Post

سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے:فیصل کریم کنڈی

Sun Jun 18 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی))وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بے نقاب کر رہی ہے، سراج الحق کس اخلاقی بنیاد […]