‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر، پریشر ککر جلد پھٹنے والا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر ہے، ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضرورت ہے، پریشر ککر جلد پھٹنے والا ہے۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہاہے کہ سارے دوست ممالک سیاسی استحکام کا مشورہ دے رہے ہیں اور ہم ہر ہفتے چین سے بھیک مانگ رہے ہیں، نظرثانی اور اپیل میں مقابلے کا فیصلہ محفوظ ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے، کھیلنے والے چھاتی کے ساتھ تاش لگا کر کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ عوام اور پاکستان کی بقائکا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 3 ہزار روپے کا ہے، نہ بجلی گیس کا بل نہ بچوں کی فیس نہ مکان کا کرایہ، نہ بزرگوں کی دوائی نہ قبر کے پیسے ہیں، انڈسٹری کارخانے بند اور روزگار نہیں ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنر مند لوگوں کا پاکستان چھوڑنے کا یہ عالم ہے کہ ارجنٹ فیس پر بھی پاسپورٹ مہینوں تک دستیاب نہیں۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یونان میں ڈوبنے والوں کی لاشیں پاکستان لانے کا فی الفور انتظام کیا جائے، یورپ میں بڑی تعداد میں افسردہ لوگ 300 پاکستانیوں کی شہادت پر سڑکوں پر نکلے، معاشی ناانصافی، معاشی قتل کے خلاف احتجاج کیا، لیکن ہمارے ہاں وہی ایک سرکاری پریس ریلیز مرنے والوں کے نصیب میں تھی۔