‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یونیسکو پاکستان کی متفرق حیاتیاتی ماحول کی معترف

نیویارک (پی پی آ ئی) اقوام متحدہ کی اہم تنظیم یونیسکو پاکستان کی متفرق حیاتیاتی ماحول کی معترف ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 11 حیاتیاتی ذخائر کو حتمی شکل دی گئی ہے، جن میں سے 2 پاکستان میں ہیں، ان 11 ذخائر کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ پیرس میں یونیسکو کے اجلاس میں کیا گیا۔اس حوالے سے یونیسکو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 نئے ذخائر نے 134 ممالک کی کل 748 سائٹس میں اضافہ کیا ہے، پاکستان کی دونوں نامزد سائٹس خیبر پختونخوا میں واقع ہیں، ان سائٹس میں گلیز بائیو اسپیئر ریزرو اور چترال گرم چشمہ بائیو اسپیئر ریزرو شامل ہیں۔چترال گرم چشمہ بائیو اسپیئر سائٹ نایاب اسپیشیز کی آبادی کو برقرار رکھتی ہے، اس میں کشمیری مارخور، سائبیرین آئی بیکس، لداخ یوریل اور سنو لیپرڈ شامل ہیں۔اس میں چترال کی منفرد ثقافت کے ساتھ کئی زبانیں کالاشہ اور کالاشمم شامل ہیں۔گلیز بائیو اسپیئر ریزرو ایبٹ آباد شہر کے قریب واقع ہے، سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف اقسام کے انفراسٹرکچر تیار کئے گئے ہیں۔