لاہور(پی پی آ ئی) یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم وانسانی اسمگلرممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق اس حوا لے سے پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم سے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد ہوا ہے،اس کے علاوہ ملزم سے اہم دستاویزات موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرزاوران کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Next Post
یونیسکو پاکستان کی متفرق حیاتیاتی ماحول کی معترف
Tue Jun 20 , 2023
نیویارک (پی پی آ ئی) اقوام متحدہ کی اہم تنظیم یونیسکو پاکستان کی متفرق حیاتیاتی ماحول کی معترف ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 11 حیاتیاتی ذخائر کو حتمی شکل دی گئی ہے، جن میں سے 2 پاکستان میں ہیں، ان 11 ذخائر کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ پیرس […]
