‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی سمگنگ کے معاملے پر کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انسانی سمگلروں سے متعلق تحقیحقات جاری ہیں اور ان سے متعلق عالمی تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔نجی میڈیا کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیگی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’انسانی سمگلرز سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں کمیٹی اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کا مینڈیٹ یہ بھی ہے کہ سزا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ’سخت ترین قوانین کے تحت کارروائی کر کے ان سمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ان ملزمان نے فی کس 20 سے 25 لاکھ روپے تک وصول کیے۔ اکثر کیسز میں ایجنٹ مدعی کو پیسے دلا کر کیسز ختم کروا دیتے ہیں۔ کمیٹی قوانین میں مزید بہتری کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔رانا ثنا اللہ کے مطابق ’لبنانی کوسٹ گارڈ کے رویے سے متعلق حکومت لبنانی حکومت سے بات کرے گی۔خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی سمگلر پکڑا جا نے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، ذرا ئع کے مطابق حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے شریک ملزم اسلم کا موبائل نمبر بھی برآمد کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کئے گئے ہیں اور اسے تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔