اسلام آباد: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے وائٹ بیج امپائر شہزاد اختر علوی کو براﺅن بیج کورس کے لئے منتخب کرلیا،کورس 3سے 6فروری تک قطر کے دارلحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا ۔ کورس میں ایشیائی براعظم سے 17وائٹ بیج امپائرز شرکت کریں گے ۔اگر شہزاد اختر نے کورس میں کامیاب ہوگئے تو وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے براﺅن بیج ٹینس آفیشلز ہوں گے ۔ شہزاد علوی نے 1999میں وائٹ بیج کورس بھارت سے کیا تھا اور وہ مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں امپائرنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں ۔