پیرس: فٹ بال ورلڈ کپ 2014کی ٹرافی پیرس پہنچ گئی۔ برازیلین لیجنڈ پیلے نے ٹرافی کا استقبال کیا۔ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اپنے سفر میں فرانس کے دارلحکومت پیرس پہنچ گئی۔ برازیلین لیجنڈ پیلے نے ٹرافی کا استقبال کیا۔ ٹرافی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹاﺅن ہال پہنچ گئی۔ منتظمین کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران تقریبا چار سو افراد نے ٹرافی کا دیدارکیا۔ 1958،1962 اور1970کے ورلڈ کپ کی فاتح برازیلین ٹیم کے رکن پیلے کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ برازیل ورلڈ کپ کا انعقاد اچھے انداز میں کرے گا۔ برازیل کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انھیںورلڈ کپ، کنفڈریشنز کپ اور اولمپکس جیسے بڑے ایونٹس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔
Next Post
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشکل دفاع کے لیے تیا ر ہیں : ڈیرن سمی
Tue Mar 11 , 2014
برج ٹاﺅن: ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا دفاع بہت مشکل ضرور ہے لیکن ہم اس کے لیے تیا ر ہیں۔ ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل تما م کھلاڑیوںکو نئے سرے سے اپنے کھیل کا آغا ز کر […]
