ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشکل دفاع کے لیے تیا ر ہیں : ڈیرن سمی

برج ٹاﺅن: ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا دفاع بہت مشکل ضرور ہے لیکن ہم اس کے لیے تیا ر ہیں۔ ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل تما م کھلاڑیوںکو نئے سرے سے اپنے کھیل کا آغا ز کر نا ہوگا ، انھوں نے کہا کہ ورلڈ چمپیئن کہلا نا بہت اچھا لگتا ہے لیکن اب یہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے ، ہمیں بنگلہ دیش میں نئے سرے سے اپنے کھیل کا آغاز کر نا ہے ، اور ٹیم کے تما م کھلاڑیوں کو سری لنکامیں دی گئی کا رکردگی کو دوبارہ دہرانا ہوگا ۔ ہمیں متحد ہوکر اپنی قوم کے لیے اور ٹرافی کے حصو ل کے لیے کھیلنا ہوگا ۔ اس وقت ہم دفاعی چمپیئن ہیں اور اس کے لیے ہم نے اچھی خاصی تیاری کی ہے۔ ڈیرن سیمی نے کہاکہ ہم اس دفعہ کیرون پولارڑ کی کمی کو سختی سے محسوس کریںگے ،پولارڑہماری ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا تجربہ کار ترین کھلاڑی ہیں،تاہم دیگر کھلاڑیوں نے بھی انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنا لو ہا منوایا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیںکہ ہم نے پوری تندہی سے کھیلا تو ایک دفعہ پھرہم ٹی ٹوئنٹی چمپیئن بن جائیں گے ۔2012 ورلڈ کپ میںقسمت نے ویسٹ انڈیز کا بھر پور ساتھ دیا تھا،آسٹریلیا کے خلاف بارش سے متا ثرہ لیگ میچ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ آئر لینڈ کے خلاف آخری میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھایوں ویسٹ انڈیز رین ریٹ کی بنیاد پر پری کورٹر فائنل میںپہنچ گئی اور پھرکامیابی کے ساتھ چمپیئن کا تاج اپنے سرسجا یا۔

Latest from Blog