کرا چی(پی پی آ ئی)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 291 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔پاکستانی رو پے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز چار روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جب ڈالر گزشتہ روز 295 روپے کی سطح سے کم ہو کر 291 روپے کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، انٹربینک میں ایک پیسے کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جا نب کرنسی ڈیلروں کے مطابق ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ہونے والی کمی کی خبروں نے اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قیمت کو سہارا دیا جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Next Post
اعجاز چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل
Tue Jun 20 , 2023
لاہور /پشاور(پی پی آ ئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی […]
