اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرا ئع کے مطابق عدالت نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پروارنٹ کی تعمیلی رپورٹ جمع کرادیا۔اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کررکھا ہے۔

Next Post

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

Tue Jun 20 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی واقع ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 291 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔پاکستانی رو پے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز چار […]