لاہور(پی پی آ ئی) اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے چوہدری پر ویز الٰہی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، اینٹی کرپشن کی جانب سے پراسیکیوٹر عبدالصمد نے دلائل مکمل کئے، پرویز الٰہی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار نے دلائل دیئے۔ایڈووکیٹ رانا انتظار نے پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جبکہ پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پرویز الٰہی مقدمہ میں براہ راست ملزم ہیں لٰہذا درخواست ضمانت خارج کی جائے۔عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے 10،10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔بعد ازاں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ اور ان کے بیٹے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Next Post
چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج
Tue Jun 20 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق سابق وزیراعلی کو کیمپ جیل میں اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ٹیم گرفتارکرے گی۔خیال رہے کہ اسے قبل اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز […]
